مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے IRNA کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اس ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے دونوں اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا اور سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا یہ دورہ اس ملک کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار کا ایران کا دوسرا دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ